برسلز ‘ سیمینار کے مقررین کا کنن پوشپورہ کی متاثرہ خواتین کو انصاف کی فراہمی کا مطالبہ
ضلع کپواڑہ کے علاقے کنن پوشپورہ میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے اجتماعی آبرو ریزی کا نشانہ بننے والی خواتین کو انصاف دلوانے کے لیے بھارت پر دبائو ڈالے
اتوار 25 فروری 2018 12:20
(جاری ہے)
سیمینار کا انعقاد8مارچ تک جاری رہنے والی اس مہم کے سلسلے میں کیا گیا تھا۔سیمینار سے سابق رکن برسلز پارلیمنٹ ڈینیل کارون، چیئرمین کشمیرکونسل یورپی یونیں علی رضا سید، رکن برسلز پارلیمنٹ ڈاکٹرظہورمنظور، کشمیرانفو کے چیئرمین میرشاجہان اور ورلڈکشمیرڈائس پورہ الائنس یورپ کے صدر چوہدری خالد محمود جوشی نے خطاب کیا۔
سیمینار میں رومونا بنزر، مس صوفیی، مسٹرایگورے، کشمیری رہنما سردار صدیق، زاہد حسین شاہ، عامرنعیم سنی، سلیم میمن، میجرزاہد، مہرمالک، کنتھ رائو کے علاوہ این جی اوز کے نمائندوں، انسانی حقوق کی تنظیموں کے اراکین اور سول سوسائٹی سے وابستہ افراد کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ علی رضا سید نے ایک بیان میں کہا کہ کنن پوشپورہ کے واقعے کو گزرے ستائیس برس ہوگئے لیکن اس بھیانگ اور انسانیت سوز واقعے کی متاثرہ خواتین اس وقت بھی دکھ والم کی تصویر بنی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران سمیناروں، کانفرنسوں اور ملاقاتوں کے ذریعے یورپی یونین کے حکام ،یورپی پارلیمنٹ کے اراکین اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو اس واقعے کے بارے میں معلومات فراہم کی جا ئیں گی۔مہم کے اختتامی مرحلے میں اٹھ مارچ کو یورپی پارلیمنٹ میں تحریک آزادی کشمیر میں خواتین کے کردار کے حوالے سے کانفرنس منعقد ہوگی جس میں جنسی زیادتی اور تشدد کا شکار بننے والی خواتین کی ذہنی کیفیت کی بحالی کے لیے اقدامات پر زور دیاجائے گا اور تحریک آزادی میں کشمیری خواتین کی جدوجہد کو اجاگر کیاجائے گا۔علی رضاسید نے کہا نے کہ اس مہم سے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا ہوگی جبکہ ا س مہم کے ذریعے مقبوضہ کشمیرمیں ماورائے عدالت قتل عام، نہتے لوگوں پر پیلٹ گن کا بے دریغ استعمال اور اس طرح کے دیگر ظالمانہ بھارتی اقدامات کو دنیا کے سامنے لانے میں بھی مدد ملے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 سال ہو گئے،دوسرے ملک سے تو معلومات نہیں مانگ رہے،جسٹس محسن اخترکیانی کے ریمارکس
-
سموسہ فروش کی 2 بیٹیاں کمیشن پاس کرکے گزیٹڈ آفیسر بن گئیں
-
یو اے ای اور پاکستان میں عید الفطر کی تاریخ سے متعلق پیش گوئی کر دی گئ
-
پاکستان میں ایکس کی بندش دوسرے ماہ میں داخل
-
پاک افغان سرحد پر کشیدگی کے بعد لڑائی رُک گئی ہے، طالبان حکومت
-
پوٹن کا دوبارہ انتخاب، روس میں کون سی تبدیلیاں آ سکتی ہیں؟
-
حسن اور حسین نواز فلیگ شپ،ایون فیلڈاور العزیز ریفرنسز سے بری
-
پرویز الٰہی جیل واش روم میں گر گئے،فریکچر ہوگیا،جیل رپورٹ
-
پاکستان کیلئے ایک اوربڑا اعزاز
-
کور کمیٹی میں اندرونی معاملات پر بات ہوئی، کسی پر کوئی پابندی نہیں لگی، بیرسٹر گوہر
-
زین قریشی کومریم نوازسے پوچھنے کی بجائے خود شرم سے ڈوب مرنا چاہیے‘ عظمیٰ بخاری
-
قدرتی آفات سے پیداہونے والی صورتحال سے نمٹنے اور لوگوں کے ریسکیو و مدد کےلئے جامع لائحہ عمل ضروری ہے،امداد کو شفاف انداز سے لوگوں تک پہنچایا جائے،حالیہ طوفانی بارشوں کے متاثرین کو کسی قیمت اکیلا ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.