مجلس شوریٰ کے اجلاس پر پابندی اور حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی گرفتاری ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے‘ حریت کانفرنس
اجلاس پرپابندی کا مقصد جموں وکشمیر کی سنگین صورتحال اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کی پردہ پوشی کرناہے
اتوار 25 فروری 2018 12:20
(جاری ہے)
حریت چیئرمین سید علی گیلانی نے ہفتے کوحیدرپورہ میں حریت کانفرنس کی مجلس شوریٰ کا اجلاس طلب کیا تھالیکن بھارتی پولیس نے پابندی لگاکر تحریک حریت کے مرکزی دفتر واقع حیدرپورہ کو مکمل طورپر سیل کردیا تھا اور کسی کو اندر آنے کی اجازت نہیں دی جبکہ علاقے میں بڑی تعداد میں بھارتی فورسز کے اہلکارتعینات کرکے جنگ جیسی صورتحال پیدا کی گئی تھی۔
بھارتی پولیس نے اجلاس کو ناکام بنانے کے لیے حریت رہنما محمد اشرف صحرائی کو اپنے گھر میں نظربندکردیاجبکہ حریت ترجمان غلام احمد گلزار، محمد اشرف لایا اور بلال احمد صدیقی کو مختلف تھانوں میں نظربند کیاگیا تھا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سیکریٹری جنرل حاجی غلام نبی سمجھی کی سربراہی میں چند حریت رہنما مرکزی دفتر میںصورتحال کا جائزہ لے رہے تھے اور پولیس کی بھاری جمعیت نے دفتر پر دھاوا بول کر ان کو منتشرکردیا اورصدر دفتر پر پہرہ بٹھا دیا۔ حریت رہنمائوں غلام نبی سمجھی، حکیم عبدالرشید، مولوی بشیر احمد، زمردہ حبیب، محمد یوسف نقاش، سید بشیر اندرابی، گلشن عباس، خواجہ فردوس وانی، محمد یٰسین عطائی، سید محمد شفیع، غلام محمد ناگو اور امتیاز احمد شاہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کٹھ پتلی حکمرانوں کی اس کارروائی کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اسے غیرقانونی، غیر اخلاقی اور غیر آئینی قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت کا ’’خیالات کی جنگ‘‘ کانعرہ ایک دھوکہ اور فریب ہے اور زمینی سطح پر اس کا کوئی وجود نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت ایک طرف ریاست کے طول وارض میں ظلم وبربریت اور سفاکیت کا ننگا ناچ کھیل رہا ہے اور دوسری طرف کشمیریوں کے خیالات پر پابندی عائد کرکے اپنے جمہوریت کے دعوے کی قلعی کھول رہاہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر ی عوام اپنے جمہوری حق کی واگزاری کے لیے پُرامن جدوجہد کررہے ہیں لیکن سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار بھارت تمام جمہوری اقدار کو روند کر اور ریاستی دہشت گردی کا کھلا مظاہرہ کرکے بندوق اور بارود سے کشمیریوں کی جائز آواز کو دبارہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ بھارت زیادہ دیر تک کشمیری عوام کے جمہوری حق کو دبا نہیں سکتا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں حملے سے جانی نقصان پر گہرا افسوس ہے، امریکا
-
لانگ مارچ توڑ پھوڑکیس، عمران خان کی 2کیسز میں بریت کی درخواست منظور
-
شوکت یوسفزئی نے 15 کروڑ ہرجانہ کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا
-
حکومت کی پوری توجہ معیشت کو درست کرنے پر مرکوز ہے ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
-
اسرائیل کاشام کے دارالحکومت دمشق پر فضائی حملہ‘ دشمن کے کچھ راکٹوں کو مار گرایا.دمشق
-
ہم وہ ہوتے ہیں جو ہم کھاتے ہیں
-
ایران: اس سال نوروز کے تہوار کے لیے عوام قناعت پر مجبور
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 7.478 ارب ڈالر سے تجاوزکرگیا
-
ڈاکٹریاسمین راشد کی ضمانت کی درخواست پرسماعت 29 مارچ تک ملتوی
-
انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج،شعیب شاہین،شیر افضل مروت ودیگر کی ضمانتیں منظور
-
2015میں محرم کی حفاظتی ڈیوٹی پر تعینات سندھ رینجرز نے 8 سال بعدریڈیوپاکستان کی عمارت خالی کردی
-
انسداد دہشت گردی عدالت: اسد عمر‘زین قریشی سمیت 79 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.