شارع فیصل پر فائرنگ کر کے ویڈیو اپلوڈ کرنے والے نوجوان عدنان پاشا کو رینجرز نے گرفتار کر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 25 فروری 2018 12:17

شارع فیصل پر فائرنگ کر کے ویڈیو اپلوڈ کرنے والے نوجوان عدنان پاشا کو ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 فروری2018ء)کراچی کی مصروف ترین شاہراہ پر جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب عدنان پاشا نامی شخص نے سرعام ہوائی فائرنگ کی اور اس دوران وہ اپنی ویڈیو بھی بناتا رہا ۔ویڈیو میں عدنان پاشا نے نازیباکلمات بھی استعمال کئے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چیلنج بھی کیا،جس کے بعد مذکورہ شخص نے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی۔

،وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے نوجوان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

(جاری ہے)

اور اب میڈیا رپورٹس کے مطابق عدنان پاشا نامی شخص کو رینجرز نے گرفتار کر لیا ہے۔عدنان پاشا کو اس کے دوستوں کی نشان دہی پر گرفتار کیا گیا۔جب کہ اب ملزم سے مزید تفتیش کی جائے گی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویڈیو بنانے کے دوران نوجوان کی حرکات وسکنات ظاہر ہورہا تھا کہ وہ ہوش و حواس میں نہیں ہے اور اس نے نشہ کیا ہواہے۔عدنان پاشا کا بھی ویڈیو میں کہنا ہے کہ اس نے شارع فیصل پر جو فائرنگ کی ہے اس کی وجہ کسی کو معلوم نہیں مگر اس نے یہ سب غصے میں کیا تھا۔تا ہم اب عدنان پاشا کو رینجرز نے گرفتار کر لیا ہے۔