نوجوان نے وزیر داخلہ احسن اقبال پر جوتا پھینکنے کی وجہ بتا دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 25 فروری 2018 12:04

نوجوان نے وزیر داخلہ احسن اقبال پر جوتا پھینکنے کی وجہ بتا دی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25فروری 2018ء)نوجوان نے وزیر داخلہ احسن اقبال پر جوتا پھینکنے کی وجہ بتا دی۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال پر جوتا پھینکنے والے بلال حارث نامی نوجوان کا کہنا ہے کہ میں نے احسن اقبال پر عد لیہ اور عمران خان کے خلاف بولنے پر جوتا پھینکا۔نوجوان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کے خلاف بولنے والوں کا یہی علاج ہونا چاہئیے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ نارووال میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرنے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اسٹیج پر پہنچے تو بلال حارث نامی ایک شخص نے ان کی طرف جوتا پھینکا۔خوش قسمتی سے احسن اقبال کو جوتا نہیں لگا اور ان کے برابر میں کھڑا شخص اس کا نشانہ بن گیا۔ اس واقعے کے بعد وہ تقریر ادھوری چھوڑ کر چلے گئے۔پولیس نے جوتا پھینکنے والے شخص کو حراست میں لے لیا تھا جس سے تفتیش کی جارہی ہے۔ویڈیو ملاحظہ کریں: