علماء نے شجرکاری مہم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے مثبت کردار ادا کیا ہے ‘حافظ حفیظ الرحمن

اتوار 25 فروری 2018 12:00

گلگت۔25فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2018ء) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے صوبے میں جاری شجرکاری مہم کے تحت یاد گار شہداء چنار باغ میں پودے لگائے‘ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ اس سال 30لاکھ پودے شجرکاری مہم کے تحت لگانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے سول سوسائٹی اور طالب علموں کو بھی اس شجرکاری مہم میں شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ علمائے کرام نے شجرکاری مہم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے انتہائی مثبت کردار ادا کیا ہے جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ منصوبے کی تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ کیلئے ڈبلیو ڈبلیو ایف کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور آنے والے نسلوں کیلئے صاف ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کو اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔