ضلعی انتظامیہ کی مختلف بازاروں میں چائنہ سالٹ کیخلاف کاروائی

اتوار 25 فروری 2018 12:00

پشاور۔25فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2018ء)پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے چائنہ سالٹ یعنی اجینوموتونمک کیخلاف کارروائی کے دوران مختلف بازاروں سے سٹاک قبضے میں لیکر مقامی تاجروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ آئندہ اس نمک کی خریدوفروخت نہ کی جائے۔

(جاری ہے)

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر پشاور اسلام زیب کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران نے پشاورکے مختلف بازاروں سے اجینو موتو نمک کے سٹاک کوقبضے میں لے لیا جبکہ انہوں نے پشاور کے تاجروں اور دکانداروں کو خبردار کیا کہ وہ اًجی نو موتو نمک کاکاروبار بندکردیں بصورت دیگرسخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔