سوات میں انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی مفت فراہمی کاآغاز

اتوار 25 فروری 2018 12:00

سوات۔25فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2018ء) سوات پولیس نے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس لوگوں کو مفت فراہم کرنے کاآغاز کردیا ہے‘ ڈی پی او سوات کیپٹن(ر) واحد محمود کے جاری کردہ بیان کے مطابق وہ لوگ جو بیرونی ممالک میں پاکستانی ڈرائیونگ لائسنس پر ڈرائیونگ کرنا چاہتے ہوں‘ وہ ویزاکی کاپی ‘قومی شناختی کارڈ اور سابق ڈرائیونگ لائسنس کی فوٹو کاپی اور تین عدد تصاویر ان کے دفتر میں جمع کرائیںاور ٹیسٹ کے بعد اپنا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس مفت حاصل کریں۔

متعلقہ عنوان :