مسجد الحرم کے گارڈ نے مجھے اوربہن کوجنسی ہراساں کیا،برطانوی خاتون

حج کے موقع پرسپر مارکیٹ کے باہر مجھے اورمسجد الحرام کے اندر ایک گارڈ نے میری بہن کو چھیڑا، اینجی اینگینی

اتوار 25 فروری 2018 12:00

مسجد الحرم کے گارڈ نے مجھے اوربہن کوجنسی ہراساں کیا،برطانوی خاتون
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء)برطانیہ کی شہری اینجی اینگینی نے کہا ہے کہ 2010 میں دورانِ حج انھیں اور ان کی بہن کو جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے کہا انھیں مسجد الحرم کے باہر سپر مارکیٹ میں ایک شخص نے میرے کولہے کو چھوا اور پھر اسے دبانے لگا۔

(جاری ہے)

میں سکتے میں آگئی، میری ماں مجھ سے دو میٹر دور کھڑی تھی۔ ڈر کے مارے میری آواز نہیں نکل رہی تھی۔انہوں نے کہاکہ ان کی بہن کو مسجد ِالحرم کے اندر ایک گارڈ نے جنسی طور پر ہراساں کیا۔میں اس پرچلائی کہ یہ تم کیا کررہے ہو۔ تم میری بہن کو ہاتھ نہیں لگا سکتے۔ پولیس کا کام ہے کہ وہ عوام کو تحفظ فراہم کریں۔ وہ مسجدِ الحرم کے محافظ ہیں۔