نجی ٹی وی چینل کے اینکرز کے درمیان ہونے والی لڑائی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 25 فروری 2018 11:35

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25فروری 2018ء)نجی ٹی وی چینل کے اینکرز کے درمیان ہونے والی لڑائی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں نجی ٹی وی چینل کے دو اینکرز آپس میں بری طرح الجھ رہے ہیں۔مرد اینکر کہتا ہے کہ یہ کہہ رہی ہیں کہ میں ان کے ساتھ بات ہی نہ کروں پھر میں ان کے ساتھ بلیٹن کیسے کروں گا۔

(جاری ہے)

ان کے تو نخرے ہی نہیں ختم ہوتے۔تلخ کلامی اتنی زیادہ بڑھ گئی تو خاتون اینکر نے میل اینکر کو جاہل کہتے ہوئے کہا کہ اس کو تو بات کرنے کی بھی تمیز نہیں ہے۔اینکرز کے مابین ہونے والی یہ لڑائی سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اتنے تمیز سے خبریں پڑھنے والوں کا یہ روپ دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔اینکرز نے ایک دوسرے سے مزید کیا کہا آپ بھی ویڈیو میں ملاحظہ کریں: