سری دیوی کے انتقال سے کچھ دیر قبل امیتابھ بچن کے کئے گئے ٹویٹ نے سب کو حیران کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 25 فروری 2018 11:22

سری دیوی کے انتقال سے کچھ دیر قبل امیتابھ بچن کے کئے گئے ٹویٹ نے سب کو ..
بھارت(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25فروری 2018ء)لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کے سری دیوی کے انتقال سے کچھ دیر قبل کئے گئے ٹویٹ نے سب کو حیران کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف بالی وڈ اداکارہ کل رات دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں تھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سری دیوی کی عمر 55سال ہے۔سری دیوی کی اچانک موت کی خبر نا صرف ان کے مداح بلکہ بالی وڈ انڈسٹری کے لئے بھی نا قابل یقین تھی اور اس خبر نے ہر کسی کو حیرت اور پریشانی میں مبتلا کر دیا۔

(جاری ہے)

لیکن معروف بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن کی ایک ٹویٹ نے لوگوں کو اور بھی زیادہ حیران کر دیا ۔سری دیوی کی موت سے کچھ دیر قبل امیتابھ بچن نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ نہ جانے کیوں عجیب سے گھبراہٹ ہو رہی ہے ‘‘۔

امیتابھ کے اس ٹویٹ پر لوگوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سری دیوی کی موت سے 20 منٹ قبل امیتابھ بچن کا ایسا ٹویٹ کرنا واقعی حیران کرتا ہے۔یاد رہے کہ سری دیوی نے 1967ء میں اپنے فلمی کیریر کا آغاز کیا تھا۔