ہالی ووڈ فلم’’ پروڈیجی‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیاگیا

سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 13مارچ کو ریلیز کی جائے گی

اتوار 25 فروری 2018 11:00

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) تھرل سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم پروڈیجی کاپہلا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایلکس ہوگھے اور برائن ویڈل کی مشترکا ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے ماہر نفسیات کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک لڑکی پر تجربہ کرتا ہے جس کے انتہائی خوفناک نتائج برآمد ہوتے ہیں ۔فلم کی کاسٹ میں رچرڈ نیل،سواناہ للیز،جولین اینڈرسن،ڈیوڈ لنسکی،ایمیلیو پالام،ہاروے جانسن اور ایرل گربل سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ہاورڈ ویڈال اور ہسونے جانسن کی مشترکا پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 13مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :