سعودی عرب، شجرکاری مہم کے تحت 40 لاکھ درخت لگائے جائینگے

اتوار 25 فروری 2018 10:20

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2018ء) سعودی ادارہ برائے زراعت و ماحولیات کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر ماجد الفراج نے کہا ہے کہ مملکت میں 2020 تک 40 لاکھ درخت لگائے جائیں گے۔العریبیہ نیوز کے مطابق شجر کاری مہم کا آغاز ریاض شہر کے نواحی علاقے "حریملاء میں کیاگیا کہ جس میں متعدد ممالک کے 80 سفارتکاروں اور انکے اہل خانہ نے شرکت کی۔

تقریب میں شریک سفارت کارو ں اور انکے اہل خانہ نے 200 کے قریب درخت لگائے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب میںڈاکٹر الفراج نے کہا کہ وزارت زراعت کا عزم ہے کہ مملکت کو سرسبز و شاداب بنایا جائے جس کے لئے لوگوں کو شجر کاری کی ترغیب دی جارہی ہے۔ مملکت کے تمام شہروں اور قصبوں میں کام کرنے والی این جی اووز اور عام شہریوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وزرات زراعت کی اس مہم میں بھرپور تعاون کریں تاکہ سرسبز و شاداب سعودی عرب کے ہدف کو وقت مقررہ میں حاصل کیاجاسکے۔ انھوں نے کہا کہ مہم کے تحت ائندہ تین سالوں کے دوران 40 لاکھ درخت لگائے جائیں گے۔الفراج نے مزید کہا کہ درختوں سے ماحول صاف ہو تا ہے ان کی حفاظت کرنا ہم سب کا فرض ہے۔

متعلقہ عنوان :