فلوریڈا کے اسکولوں میں پولیس تعنیات کی جائے گی، گورنر

اتوار 25 فروری 2018 09:50

فلوریڈا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2018ء) امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں 70 افراد کی ہلاکت کے بعد ریاست کے گورنر نے اسکولوں میں پولیس تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

فلوریڈا کے گورنر رِک اسکاٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اساتذہ کو مسلح کرنے کے بجائے قانون کا نفاذ چاہتے ہیں۔ گورنر رک اسکاٹ کا یہ بھی کہنا تھا کہ فلوریڈا میں مسلح ہتھیار رکھنے کے لیے عمر کی حد 18 سے 21 سال مقرر کی جائے گی۔ یہاں یہ امر اہم ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ آتشیں ہتھیاروں سے متعلق قوانین کو سخت کرنے کے خلاف ہیں۔