سردی کے موسم میںلال رنگ کے پھل دل کی بیماریوں، کینسر سے تحفظ اور بڑھتی عمر کے مسائل کو کم کرنے میں معاون

اتوار 25 فروری 2018 09:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2018ء) سردی کے موسم میںلال رنگ کے پھل دل کی بیماریوں، کینسر سے تحفظ اور بڑھتی عمر کے مسائل کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ طبی ماہرین نے کہا ہے کہ سرخ رنگ ہمیشہ سے طاقت، اور توانائی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

سرخ رنگ کے پھلوں میں فائیٹو کیمیکلز کی واحد وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو انسانی جسم کو مختلف بیماریوں سے تحفظ فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ لال رنگ کے پھل کینسر اور دل کی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ڈھلتی عمر کے اثرات کو زائل کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ لال رنگ کے پھلوں میں موجود لائیکو پین اور اینتھو سایانینز انسانی جسم کیلئے قدرت کا لازوال تحفہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :