پاکستان،یو اے ای اور سعودی عرب میں تعاون خطے کے مفاد میں ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

اتوار 25 فروری 2018 00:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) ڈی جی آئی ایس پی آر میں آرمی میجر جنرل آصفٖ غفور نے کہا کہ پاکستان،یو اے ای اور سعودی عرب میں تعاون خطے کے مفاد میں ہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر نے عرب میڈیا سیگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان 15 سال سے دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑ رہا ہے۔ پاک افغان سرحد پر دونوں اطراف حالات مختلف ہیں۔ پاک افغان سرحد پر مستقل امن کیلئے افغانستان کو کوششیں کرنا ہوں گی۔ پاکستان نے دہشت گردوں کیخلاف آپریشنز میںکامیابیاں حاصل کیں۔ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاک فوج صلاحیت رکھتی ہے ۔ پاک فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کیے ہیں۔