Live Updates

وفاقی اور پنجاب حکومت نے چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کو لالچ دے کر خریدنے کی کوشش کی، شیخ رشید احمد

احد چیمہ کی گرفتاری سے ان کی چیخیں نکل گئی ہیں،تین چار پکڑے گئے تو نواز سے زیادہ شہباز شریف پھنس جائیں گے، فواد حسن فواد شریف برادران کے خلاف سلیمانی گواہ بنے گا،سربراہ عوامی مسلم لیگ کی نجی وی کو انٹرویو

اتوار 25 فروری 2018 00:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت نے چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کو لالچ دے کر خریدنے کی کوشش کی، نہ بکنے پر دھمکیوں پر اتر آئے ہیں۔ احد چیمہ کی گرفتاری سے ان کی چیخیں نکل گئی ہیں۔ تین چار پکڑے گئے تو نواز سے زیادہ شہباز شریف پھنس جائیں گے ۔

فواد حسن فواد شریف برادران کے خلاف سلیمانی گواہ بنے گا۔ ہفتہ کے روز نجی ٹی وی کو انٹروے دیتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ درخواست جو اسلام آباد ہائی کورٹ میں دی ہے ۔ عدالت کو کہا ہے کہ الیکشن میں ہم تاخیر نہیں چاہتے ۔ الیکشن میں کچھ ضابطے طے نہ کیے تو الیکشن فارغ ہوجائے گا ۔ نمبر 1 امیدوار کی شہرت ، 2فوج داری مقدمات تو نہیں کیونکہ ایسے لوگ بھی ہیں جو منی لانڈرنگ اور ڈرگز مافیا کے اجرتی بدمعاش ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جو فیصلہ دیا ہے میں اس کو مناسب نہیں سمجھتا ۔ آرٹیکل 62،63کے تحت نواز شریف نااہل ہوئے ۔ وفاقی اور پنجاب حکومت نے چیئرمین نیب کو پہلے لالچ دے کر خریدنے کی کوشش کی ۔ چیئرمین نیب نے بکنے سے انکار کیا تو یہ لوگ دھمکیوں پر اتر آئے ہیں۔اس سے بھی زیادہ ان لوگوں نے پاک چین اقتصادی راہداری میں کرپشن کی ہے۔

کرپشن میں 440افراد چین مین پھانسی لگے ہیں تو چار سیکرٹری قید ہوئے اور ان کے ٹرائیل ہوئے ۔ اس وقت نواز شریف سے زیادہ شہباز شریف مشکل میں آجائیں گے ۔ 30مارچ سے پہلے اہم فیصلے ہونے جارہے ہیں۔ اس وقت ملک عجیب و غریب حالات میں نظر آرہا ہے اس ملک کا بیورو کریٹ چالیس،چالیس لاکھ روپے عوام کے پیسوں سے تنخواہ لے رہا ہے۔ وپ انے دفاتر کو تالہ بگا کر بیٹھ گئے ہیں۔

اس ملک میں نہ تعلیم ہے نہ ہسپتال نہ نوکریاں، لوگوں کا قتل عام ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احد چیمہ کا کیس شہباز شریف کی طرف بڑھ رہا ہے۔ یہ لوگ بادشاہت کا ایسا خواب دیکھے بیٹھے تھے جو چکنا چور ہوتا جارہا ہے۔ نواز شریف درست کہہ رہے ہیں وہ تاحیات نااہل ہونے جارہے ہیں۔ مجھے انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے۔ نواز شریف نے سینٹ ٹکٹ خریدنے کی کوشش کی ، نواز شریف اپنا سیاسی تابوت تیار رکھیں۔

فواد حسن فواد سلیمانی گواہ بنے گا۔ فواد حسن فواد بھی جلد جیل جائیں گے ۔ سعد رفیق کو درد کسی اور کا ہے اور شور کسی اور کا مچا رہے ہیں۔ انکو پیراگون کا درد ہے ۔ ملک نے چلنا ہے یا نہیں فیصلہ قوم کرے گی ۔ عالمی سطھ پر پاکستان کو اکیلا کیا جارہا ہے۔ سعد رفیق نیب لاہور سے ملاقات کیلئے بھیک مانگ رہے ہیں۔ ایل ڈی اے کی بلڈنگ میں آگ کس نے لگائی تھی ۔

ایک شخص کی گرفتاری پر ان لوگوں کی چیخیں نکل رہی ہیں۔ میرے پاس جلسوں کے پیسے نہیں ہیں اس قوم کو جگانے کیلئے دن میں 2بار پروگرام کیے۔ مگر آج کل جلسے کروڑوں روپے میں ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزریر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف سے متعلق سپریم کورٹ کے پانچ ججز کا فیصلہ کوڑا دان میںہے ۔ عوام فیصلہ کرے گی۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی کیس سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اس کیس کی ابتدائی تحقیقات کراوائی جائیں۔ پھر ہمارے پاس لائیں میں ایل این جی کے تمام ثبوت عدالت لیکر گیا تھا۔ پی ایس او کے ٹرمینل موجود ہیں مگر انہوں نے نجی کمپنی کو ٹھیکا دیا ۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات