11 سالہ لڑکے کو جیوری کی ڈیوٹی کے لیے بلا لیا گیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 24 فروری 2018 23:52

11 سالہ لڑکے کو جیوری کی ڈیوٹی کے لیے بلا لیا گیا

پنسلوینیا سے تعلق رکھنے والے ایک ”شخص“ کو اس کے شہری فرائض کی ادائیگی کے لیے وقت سے بہت پہلے بلا لیا گیا۔
جینٹ فاکس کا کہنا ہے کہ اس کا بیٹا چیسٹر کاؤنٹی کورٹ کے سمن اٹھائے بھاگا  آیا، جن میں اسے مارچ میں جیوری کی ڈیوٹی کے لیے بلایا  گیا ہے۔ جینٹ کا بیٹا اس وقت اس کے بیٹے لیوک کی عمر 11 سال ہے۔

(جاری ہے)


جینٹ کا کہنا ہے کہ اس نے آن لائن آکر بیٹے کی ڈیوٹی سے استثنا کی درخواست کرنی چاہی لیکن وہاں پرچھوٹی عمر کے بچوں کے لیے کوئی آپشن نہیں تھا۔

جینٹ نے کئی بار فون کالز کیں جس کے بعد ایک شخص نے بتایا کہ ایسا غلطی کی وجہ سے ہوا ہے۔
یہ غلطی تو بتدریج درست کر دی گئی لیکن جینٹ کا کہنا ہے کہ اس کا بیٹا لیوک جیوری میں شامل ہونے کے لیے خاصا پرجوش ہے۔ لیوک بوائے سکاؤٹ ہے اور اس نے پچھلے سال چیسٹر کاؤنٹی کورٹ ہاؤس کا دورہ بھی کیا تھا۔