ایوان صنعت و تجارت سکھر کے عہدیدران و ارکان کا اظہار تعزیت

ہفتہ 24 فروری 2018 23:20

سکھر۔24فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء)ایوان ایوانِ صنعت و تجارت سکھر کے سرپرستِ اعلیٰ الحاج خان منور خان، صدرانجینئر عبدالفتاح شیخ ،نائب صدر محمد طارق شیخ، سابق صدور محمد اقبال آرائیں، عامر علی خان غوری ، شکیل احمد مختار،عرفان صمد، سجاد اللہ قریشی،اراکینِ مجلسِ انتظامیہ و ایوان اور اسٹاف نے ایوان صنعت و تجارت سکھر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رُکن اور قائمہ کمیٹی برائے پولیس لائژن کے چیئرمین جی علی بخش خان مہر کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق انہوں نے اللہ تبارک وتعالیٰ سے دعا کی کہ باری تعالیٰ مرحوم کی مغفرت و بلندی ئِ درجات اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔