ممتاز سیاسی سماجی رہنماء حاجی علی بخش خان مہر وفات پاگئے

ہفتہ 24 فروری 2018 23:20

سکھر۔24فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء)ایوان صنعت و تجارت سکھر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رُکن اور قائمہ کمیٹی برائے پولیس لائژن کے چیئرمین، ممتاز سیاسی سماجی رہنماء حاجی علی بخش خان مہر وفات پاگئے،مرحوم کی نماز جنازہ اُن کے آبائی گائوں بھٹور ، پنوعاقل میں ادا کی گئی ۔

(جاری ہے)

سکھر چیمبر آف کامرس کے موجودہ و سابقہ عہدیداران اور اراکین ، برادری اور اہل علاقہ، شہریوں کی بڑی تعداد نے نمازِ جنازہ اور تدفین میں شرکت کی ۔