جے یو آئی مارچ میں کراچی نوابشاہ اور سکھر میں بہت بڑے عوامی جلسے منعقد کریگی

ہفتہ 24 فروری 2018 23:20

سکھر۔24فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء) جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ جی یو آئی حکومت سندھ کی کرپشن نااہلی بدامنی اغوا وارداتوں کے خلاف آئندہ ماہ مارچ میں کراچی نوابشاہ اور سکھر میں بہت بڑے عوامی جلسے منعقد کریگی، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق انہوںنے کہا کہ پہلا جلسہ 22 مارچ باغ جناح پارک کراچی دوسرا 23 مارچ نوابشاہ اور 25 مارچ کو سکھر منزل گاہ گرائونڈ میں منعقد کیئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

سکھر بلاول بھٹو زرداری کے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے مولانا راشد محمود سومرو نے کہا کہ لاڑکانہ سکھر جیکب آباد شکارپور نوشہروفیروز دیگر شہر موہن جو دڑو کا منظر پیش کر رہے ہیں سندھ کے ہر شہر میں سول ہسپتال قائم ہے ماہانہ ایک اسپتال کی 10 کروڑ سے زاِئد بجٹ ہے لیکن غریب لوگوں کیلئے ادویات اور ڈاکٹر نہی ہیں کمیشن کیلئے اربوں روپیوں کی عمارتیں قائم کی جاتی ہیں پھر بجٹ کرپشن کی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :