سکھر میں 300 بستروں پر مشتمل این آئی سی ڈی سٹلائیٹ سینٹر کا افتتاح

ہفتہ 24 فروری 2018 23:20

سکھر۔24فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء) سکھر میں 300 بستروں پر مشتمل این آئی سی ڈی سٹلائیٹ سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا، ہفتے کے روزپیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تختی کی نقاب کشائی کر کے باضابطہ طور پر افتتاح کیا،قبل ازیںبلاول بھٹو زرداری نے این آئی سی وی ڈی سیٹلائیٹ سینٹر اور اسپتال کے مختلف شعبوں اور آپریشن تھیٹر کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے این آئی سی وی ڈی سکھر کو ہر سال ایک ارب 20 کروڑروپے دینے کا علان کیا ہے اس اسپتال میں نہ صرف سندھ بلکہ پنجاب، بلوچستان اور دیگر صوبو کے متاثر افراد کو مفت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

تقریب سے پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، صوبائی وزیر سکندر میندھرو اور ڈئریکٹر این آئی سی وی ڈی ڈاکٹر ندیم قمرنے بھی خطاب کیا۔

تقریب میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، صوبائی وزیر سہیل انور سیال، منظور حسین وسان ، جام مہتاب حسین ڈھر، اسلام الدین شیخ، ڈاکٹر نفیسہ شاہ ، اعجاز جکھرانی ، ممتاز جکھرانی، مکیش کمار، اویس شاہ ، سہراب سرکی ، نواب وسان نعیم احمد کھرل ، انور خان مہر، جاوید علی شاہ اور دیگر بڑی تعداد میں موجود تھے