سکھریونین آف جرنلسٹس کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 24 فروری 2018 23:20

سکھر۔24فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء)پااکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر سکھر یونین آف جرنلسٹس کیجانب سے پریس کلب کے سامنے ٹھارو شاہ کے صحافی ملوک عباسی پر مقدمہ درج کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق مظاہرے کی قیادت ایس یو جے کے صدرظہیر خان لودھی، جنرل سیکریٹری امداد بوزدار، سکھرپریس کلب کے صدر جاوید میمن،و دیگر نے کی، جبکہ ممبر ایگزیکٹو کونسل سحرش کھوکھر نے خصوصی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر اندرون سندھ صحافیوں کیخلاف مقدمات کے اندارج کو ختم کیا جانے کے مطالبات درج تھے۔