مسلسل مایوس کن کارگردگی، لاہور قلندرز کے کوچ شعیب اختر نے اپنی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 24 فروری 2018 23:18

مسلسل مایوس کن کارگردگی، لاہور قلندرز کے کوچ شعیب اختر نے اپنی ٹیم ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 فروری2018ء) مسلسل مایوس کن کارگردگی کے بعد لاہور قلندرز کے کوچ شعیب اختر نے اپنی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔ فصیلات کے مطابق لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان دبئی میں پی ایس ایل کے سلسلے میں اہم میچ کھیلا جا رہا ہے۔ اس دوران لاہور قلندرز کی جانب سے اننگ کا دھواں دار آغاز کیا گیا۔

(جاری ہے)

تاہم بعد ازاں لاہور کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور مقررہ 20 اوورز میں محض 119 رنز بنا سکی۔

لاہور کی اس مایوس کن کارگردگی پر شعیب اختر بھی بھڑک اٹھے ہیں۔ لاہور قلندرز کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ شعیب اختر کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم کے بلے بازوں کی کارگردگی انتہائی مایوس کن ہے۔ ٹیم میں ذمہ داری سے بلے بازی کرنے والا کوئی بلے باز موجود نہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ کے بعد ٹیم کی بہتر کارگردگی کیلئے غور و فکر کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :