جے آئی ٹی کے گواہ رابرٹ ریڈ لے نے خود اپنی گواہی مشکوک بنا دی،نواز شریف کے وکیل امجد ملک کے انکشافات

نیب کی جانب سے گواہوں کی جانچ پڑتال کا فائدہ نواز شریف کو ہوگا،جے آئی ٹی کی تحقیقات میں بہت سی خامیاں اب سامنے آ رہی ہیں،فرانزک رائٹنگ ایکسپرٹ کو فونٹ ایکسپرٹ بنا کر پیش کیا گیا،رابرٹ ریڈ لے نے خود اپنی کم علمی اعتراف کیا ہے، امجد ملک

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 24 فروری 2018 23:02

جے آئی ٹی کے گواہ رابرٹ ریڈ لے نے خود اپنی گواہی مشکوک بنا دی،نواز شریف ..
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 24فروری 2018ء ) :نواز شریف کے وکیل نے رابرٹ ریڈ لے کی گواہی کا آپریشن کر ڈالا۔امجد ملک کا کہنا تھا کہ نیب کی جانب سے گواہوں کی جانچ پڑتال کا فائدہ نواز شریف کو ہوگا،جے آئی ٹی کی تحقیقات میں بہت سی خامیاں اب سامنے آ رہی ہیں،فرانزک رائٹنگ ایکسپرٹ کو فونٹ ایکسپرٹ بنا کر پیش کیا گیا،رابرٹ ریڈ لے نے خود اپنی کم علمی اعتراف کیا ہے۔

جے آئی ٹی کے گواہ رابرٹ ریڈ لے نے خود اپنی گواہی مشکوک بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے لندن میں وکیل امجد ملک معروف رپورٹر عبدالقیوم صدیقی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ عدالت کی جانب سے جے آئی ٹی گواہا ن کی جانچ پڑتال کا عمل ایک خوش آئند بات ہے کیونکہ اس کا فائدہ میاں محمد نواز شریف کو ہو گا۔

(جاری ہے)

اس سے بہت سے عوامل پر نظر پڑی ہے۔

اس سارے طریقہ کار کو کھنگالاگیا کہ جے آئی ٹی نے کس طریقہ کار تحت کے مطابق گواہان کو منتخب کیا گیا۔رابرٹ ریڈ لے کی گواہی بھی مشکوک بھی ہو چکی ہے۔وہ خود اپنی کم علمی کا اعتراف کر رہا ہے کیونکہ اس نے اعتراف کیا ہے کہ وہ آئی ٹی ایکسپرٹ نہیں ہے اور پھر یہ جانچنے کے لیے کہ ڈیڈ ٹرسٹ کب تیار کیا گیا اس کی جانچ کے لیے آپ ایک بندے کو چن رہے ہیں جو اس بات کا اعتراف کر رہا ہے کہ اس کے پاس سیاہی کی جانچ پڑتال نہیں کر سکتا اور پھر رابرٹ ریڈ لے نے اس بات کا بھی اعتراف کیا ے کہ وہ قانونی سمجھ بوجھ نہیں رکھتا ۔

یہ وہ تمام باتیں ہیں کہ جن کے باعث رابرٹ ریڈ لے کی گواہی مشکوک ہو چکی ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ رابرٹ ریڈلے کی خدمات کو تھرڈ پارٹی کے ذریعے سے حاصل کیا گیا تھا اور رابرٹ ریڈ لے کو اندازہ ہی نہیں تھا کہ وہ جس ڈیڈ ٹرسٹ کی جانچ کر رہا ہے وہ کیا ہے اور اسے اس پر گواہی بھی دینا پڑ سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا ویڈیو ملاحظہ کریں

متعلقہ عنوان :