ارباب مجیب الرحمن پشتون قومی تحریک کے ایک نڈر رہنماء تھے ان کے ساتھ ہمارا رشتہ تین عشروں سے زیادہ پر مشتمل ہے انہوں نے پشتون قومی تحریک میں زمانہ طالب علمی سے ہی اہم کردار ادا کیا وہ گمنام سپاہیوں میں شامل نہیں بلکہ ان کا نام ہمیشہ سنہرے الفاظ میں لکھا جائیگا،پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی

ہفتہ 24 فروری 2018 23:10

ارباب مجیب الرحمن پشتون قومی تحریک کے ایک نڈر رہنماء تھے ان کے ساتھ ..
کو ئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2018ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ارباب مجیب الرحمن پشتون قومی تحریک کے ایک نڈر رہنماء تھے ان کے ساتھ ہمارا رشتہ تین عشروں سے زیادہ پر مشتمل ہے انہوں نے پشتون قومی تحریک میں زمانہ طالب علمی سے ہی اہم کردار ادا کیا وہ گمنام سپاہیوں میں شامل نہیں بلکہ ان کا نام ہمیشہ سنہرے الفاظ میں لکھا جائیگا ۔

پشاور میں ممتاز قوم پرست رہنماء پشتونخوامیپ خیبر پشتونخوا کے سابق صوبائی جنرل سیکرٹری ارباب مجیب الرحمن کے انتقال کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پشتون افغان ملت کی شاندار مستقبل اور پشتون قومی حقوق کے حصول کیلئے ہر اول دستے کاکردار ادا کیا انہوں نے پشتونخوامیپ میں اپنی زندگی کا طویل عرصہ گزارا اور صحیح طور پر ایک سیاسی رہنماء کے طور پر انہوں نے جدوجہد کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تین دن پہلے بنوں میں پشتون قومی تحریک کے ایک اہم رہنماء رحمزاد خان کی برسی کے موقع پر ارباب مجیب الرحمن سے ملاقات ہوئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ارباب مجیب الرحمن ایسے دیگر رہنمائوں کے جدوجہد وقربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ ہم ایسے رہنمائوں کے ملی ارمانوں کی تکمیل کیلئے صحیح طور پر اپنے مقصد کو آگے بڑھائیں اور اب جب کہ ایک بار پھر پشتون عوام میں ملی وحدت اور اپنے حقوق کیلئے ایک نئی لہر اٹھ کھڑی ہوئی ہے ہمیں اس سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے اور ہمیں اپنے صفوں کو منظم کرکے اپنے مقاصد کے حصول تک پہنچ سکیں۔

علاوہ ازیں ارباب مجیب الرحمن کے نماز جنازہ اور تجہیز وتدفین کے مراسم میں پشتونخوامیپ کے مرکزی جنرل سیکرٹری اکرم شاہ خان ، خیبر پشتونخوا کے صوبائی صدر مختیار خان یوسفزئی ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات رضا محمد رضا ، مرکزی سیکرٹری خورشید کاکا جی ، عیسیٰ روشان ، فقیر خوشحال کاسی ، عمر علی یوسفزئی ، جہانگیر خان مومند اور پارٹی کے بڑی تعداد میں مقامی رہنمائوں وکارکنوں اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق سینٹر رضا محمد رضا نے ارباب مجیب الرحمن کے پشتون قومی تحریک میں شاندار خدمات پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ارباب مجیب الرحمن ایک شخصیت کا نام نہیں بلکہ وہ ایک تحریک تھے انکی رہائش گاہ لروبر افغان کے قومی سیاسی مشران وسیاسی کارکنوں کا مرکز تھا ۔ انہوں نے ملک میں پشتون قومی وحدت کے قیام اور افغانستان میں مسلح مداخلت کے خاتمے اور وہاں قیام امن کیلئے اپنا تاریخی کردار ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :