رینجرز نے 17 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ و منشیات برآمد کرلی

ہفتہ 24 فروری 2018 23:09

رینجرز نے 17 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ و منشیات برآمد کرلی
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 17 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ ملزمان مختلف جرائم میں ملوث ہیں۔ چاکیواڑہ اور تھانہ بریگیڈ کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان سہیل عبد الستار جس کا تعلق ایم کیو ایم (لندن)، جاوید احمد عرف گڈو جس کا تعلق ایم کیو ایم (حقیقی) اور محمد عارف عرف میلا کو گرفتار کیا۔

ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، ڈکیتیوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے جیسے جرائم میں ملوث ہیں۔ چاکیواڑہ اور کلری کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان رئیس اور موسی کو گرفتار کیا جن کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان ٹارگٹ کلنگ، اسٹریٹ کرائم اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ماڈل کالونی اور ملیر سٹی کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان جنید، مظہر، انیل خان اور عمران مرزا کو گرفتار کیا۔

ملزمان ڈکیتی اور منشیات فروشی سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ بریگیڈ، کلفٹن، چاکیواڑہ، کلری اور عوامی کالونی کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان سلمان علی، اسد، عبد الوارث، اختر علی، محمد یاسر خواجہ، سید زبیر حسین شاہ، سید اسد اور سرفراز احمد کو گرفتار کیا۔ ملزمان اسٹریٹ کرائم سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :