Live Updates

ڈی جی رینجرز سندھ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، پی ایس ایل فائنل کے لئے سیکورٹی اقدامات کا جائزہ

ہفتہ 24 فروری 2018 23:09

ڈی جی رینجرز سندھ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، پی ایس ایل فائنل کے ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء) پاکستان رینجرز سندھ میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس مین سندھ پولیس اور رینجرز کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر 25 مارچ 2018ء کو منعقد ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے فائنل کرکٹ میچ کی سیکورٹی کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران فائنل میچ کے انعقاد کے لئے فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے رینجرز اور پولیس کی ڈیپلائمنٹ، باہمی تعاون اور ذمہ داریوں کا تعین کیا گیا اور اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا کہ فائنل میچ کے انعقاد کے لئے ہر ممکن سیکورٹی کے اقدامات کئے جائیں گے تاکہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کو یقینی بنایا جائے۔
Live پی ایس ایل 9 سے متعلق تازہ ترین معلومات