ٹائر پھٹے سے کار بے قابو ہو کر دکان میں گھس گئی‘ دو افراد شدید زخمی

ہفتہ 24 فروری 2018 23:07

چیچہ وطنی۔24 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء) کسووال بائی پاس روڈ پر ٹائر پھٹ جانے کے باعث کار بے قابوہو کر دکان میں گھس گئی ،دو افراد شدید زخمی،ریسکیوذرائع کے مطابق ملتان سے لاہور جانیوالی کار کا سنپال چوک میں اچانک اگلاٹائر پھٹ گیا جس سے کاربے قابو ہو کر قریبی دکان میں جا گھسی ،حادثہ کے نتیجہ میں وہاں کھڑے دو افراد محمد اقبال اور غلام رسول ساکنان101/12-L زخمی شدید ہو گئے اور دکان کوبھی نقصان پہنچا، زخمیوں کو رورل ہیلتھ سینٹر 4/14-L منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :