ویمن ہاکی میچ ،گورنمنٹ ویمن ڈگری کالج حاجی پورہ نے گورنمنٹ علامہ اقبال ویمن کالج کو 2-1سے شکست دے دی

ہفتہ 24 فروری 2018 23:07

ویمن ہاکی میچ ،گورنمنٹ ویمن ڈگری کالج حاجی پورہ نے گورنمنٹ علامہ اقبال ..
سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء) وزیر اعلی پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ سکیم کے تحت پنجاب سپورٹس بورڈ کی زیر نگرانی سیالکوٹ میں دوگورنمنٹ کالجز کی وویمن ٹیموں کے درمیاں میچ ہوا۔وویمن ہاکی میچ علامہ اقبلا وویمن کالج خادم علی روڈ اور گورنمنٹ وویمن ڈگری کالج حاجی پورہ کے مابین کھیلا گیا۔دونوں ٹیموں کے مابین کانٹے دار میچ کھیلا گیا جبکہ گورنمنٹ وویمن ڈگری کالج حاجی پورہ کی ہاکی ٹیم نے اچھا کھیلتے ہوئے گورنمنٹ علامہ اقبال وویمن کالج کو 2-1سے شکست دے کر وزیر اعلی پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ سکیم کے تحت ہونا والا میچ جیت لیا۔

میچ کے مہمان خصوصی پرنسپل گورنمنٹ علامہ اقبال وویمن کالج شاہدہ ارشد اور ڈسٹرکٹ ہاکی کوچ پنجاب سپورٹس بورڈ عبد الصمد نے گورنمنٹ وویمن ڈگری کالج کی وونر ٹیم کو نقد انعام اور ٹرافی دی جبکہ رنر اپ گورنمنٹ علامہ اقبال وویمن کالج حاجی پورہ کو ٹرافی اور نقد انعام بھی دیا گیا۔

(جاری ہے)

وویمن ٹیموں کی اچھی ٹریننگ کرنے پر کالج پرنسپل نے سپورٹس ٹیچر و سابق انٹرنیشنل ہاکی پلیئر مس ثمر کو ٹرافی اور نقد انعام دیا۔

اس موقع پرسپورٹس ٹیچر مس عذرہ کے علاوہ وویمن کالجز کی طالبات نے بھر پور شرکت کی اور کھلاڑیوں کی خوب حوصلہ افزائی کی۔مہمان خصوصی کالج پرنسپل شاہدہ ارشد نے بتا یاکہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اور وزیر اعلی پنجاب کے ٹیلنٹ ہنٹ سکیم کے تحت ہونے والے ہاکی میچزکھیلنے سے طالبات کو ٹریننگ دینا قابل تحسین ہے ۔ڈسٹرکٹ ہاکی کوچ نے بتایاکہ وزیر اعلی پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ سکیم کے تحت گورنمنٹ جی سی یونیورسٹی ،گورنمنٹ علامہ اقبال وویمن کالج خادم علی روڈ اور گورنمنٹ وویمن ڈگری کالج حاجی پورہ کے مابین میچ گورنمنٹ جی سی یونیورسٹی کے گرائونڈ میںکھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :