لاہور،سابق ڈی جی ایل ڈئی اے احد چیمہ کی گرفتاری ، بیوروکریسی کی ہڑتال کے خلاف ینگ ڈاکٹرز بھی میدان میں آگئے

ہفتہ 24 فروری 2018 23:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2018ء) سابق ڈی جی ایل ڈئی اے احد چیمہ کی گرفتاری پر بیوروکریسی کی ہڑتال کے خلاف ینگ ڈاکٹرز بھی میدان میں آگئے، وائے ڈی اے پنجاب کے صدر ڈاکٹر معروف نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کریشن کے دفاع میں اکھٹے ہونے والے بیوروکریٹس میں سیکرٹری ہیلتھ نجم شاہ بھی پیش ہیں ،محکمہ صحت کو بیوروکریسی کی کرپشن نے تباہی کے دھانے پر پہنچادیاہے،لاتعداد فنڈز کے باوجود یونیسف ادارہ پاکستان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہے۔

(جاری ہے)

دن بدن نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات سومالیہ، افغانستان اور افریقہ سے بھی زیادہ ہو، چکی ہے جس کے ذمہ دار نجم شاہ اور علی جان ہیں۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ صحت کو بیوروکریسی کے چنگل سے آزاد کروائیں۔

متعلقہ عنوان :