محاذآرائی سے پاکستان مستحکم نہیں ہوگا، پاکستان کو اقتصادی مقابلے میں آگے لے جانا ہے ، احسن اقبال
سپریم کورٹ اپنے فیصلوں سے متنازع ہوچکی ، سپریم کورٹ مشرف کو گرفت میں نہیں لے سکتی سپریم کورٹ آزادی کے ساتھ قانون کی حکمرانی کا دعویٰ نہ کرے، وزیر داخلہ
ہفتہ 24 فروری 2018 23:04
(جاری ہے)
محاذ آرائی سے پاکستان مستحکم نہین ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ میں دوسری بار ہم مدت پوری کرکے انتخابات کی طرف جارہے ہیں۔ پارلیمنٹ کی مدت پوری کرکے ہم دنیا میں اپنا سر اونچا کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا سبق یہ ہے کہ ہم نے تاریخ سے کبھی سبق نہیں سیکھا ۔ ججز نے کہا کہ ہم پچھلے دور کے فیصلوں کو نہیں دہرائیں گے مگر پھر فیصلے دہرائے جارہے ہیں سب سے بڑی جماعت کو سینٹ کے انتخابات سے نکال دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا نے کہا کہ سپریم کورٹ کا احترام ہم سب پر فرض ہے تاہم سپریم کورٹ اپنے فیصلوں س متنازع ہوچکی ہے۔ تسلسل سے ایک ہی جماعت کے خلاف فیصلے آنا سازش تو نہیں ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں اربوں اور لاکھوں کے سکینڈل سامنے آتے تھے آج وہ سارے سکینڈل ختم ہوگئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کا دور صاف اور شفاف تھا ۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کہتے ہیں وہ اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے ۔ پرویز مشرف نے آئین کو توڑا ججوں کو قید کیا ججز کے بچوں کو سکول نہیں جانے دیا گیا ۔ بالوں سے پکڑ کر ججوں کوسڑکوں پر گھسیٹاگیا ۔ پرویز مشرف سے کوئی سوال کیوں نہیں سپریم کورٹ پرویز مشرف کو گرفتار نہیں کرسکتی تو سپریم کورٹ آزادی کے ساتھ قانون کی حکمرانی کا دعویٰ نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی پر الزام نہیں لگا رہا ممکنہ صورتحال کا کہہ رہا ہوں ۔ ہم عدلیہ پر الزام نہیں لگارہے ۔ فیصلوں پر تنقید کررہے ہیں۔ اصول نظر انداز کرکے نواز شریف کے خلاف فیصلے کیے گئے ، ابھی فیصلوں کی سیاہی نہیں سوکھی ہم نے عمل درآمد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ کہ نواز شریف کی قیادت میں پارٹی متحد ہے پارٹی جسے لیڈر نامزد کرے گی ہم اسے تسلیم کرلیں گے ۔ نواز شریف کی نااہلی کے بعد وزیر اعظ کا کوئی امیدوار نہیں تھا۔ نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کو نامزد کیا ۔ فیصلے پر شاہد ؔخاقان عباسی نے 20منٹ تک بحث کی سب نے انہیں قائل کیا کہ جو ذمہ داری دی جارہی ہے اسے قبول کریں ۔ پارٹی کے فیصلے میڈیا پر نہیں کیے جاتے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ
-
آصف علی زرداری سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
دفترخارجہ کی بھارت کی طرف سے کشمیری سیاسی جماعتوں پرپابندی کی شدید مذمت
-
احتساب عدالت نے حسن اورحسین نواز تینوں ریفرنسز میں بری کر دیا
-
صدرمملکت کو آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی آڈٹ رپورٹ پیش کر دی
-
کیا بے چینی تھی کہ رات کے 9 بجے بھی ٹرائل ہو رہا تھا؟
-
پی ٹی آئی کا وفد پاک فوج کے شہدا ء کے گھروں میں جائے گا ‘ زین قریشی
-
پاکستان کی خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے ، کسی بھی عمل پرفوری رد عمل دیں گے جوقوم نے دیکھا بھی ہے ‘ محسن نقوی
-
پاکستان اوربحرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو باہمی طورپرفائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، صدرمملکت
-
ملکی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ،محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.