چیئرمین سینیٹر ہلال الرحمٰن کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریاستیں و سرحدی امور کا اجلا
اساتذہ اور طلبا کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال
ہفتہ 24 فروری 2018 23:00
(جاری ہے)
سینیٹر صالح شاہ نے کہا کہ فاٹا مسائل کا شکار ہے اور متعلقہ اداروں کو فاٹا پر زیادہ توجہ دینا ہوگی ۔حکام نے بتایا کہ زام پبلک سکول کو غیر سرکاری تنظیموں کے سٹاف اور دیگر دوسرے اداروں کے اہلکاروں سے خالی کرا لیا گیا ہے اور سکول کے دیگر دوسرے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کیلئے مناسب اقدامات کیے گئے ہیں ۔
کمیٹی نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا کی سکول کی انتظامی صورتحال کوبہتر کرنے کیلئے کیے گئے اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ یہ مسئلہ حل ہوا ہے ۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ جنوبی وزیرستان ایجنسی میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بعض منصوبوں پر کام نہیں ہو رہا تھا تو یہ منصوبے اے ڈی پی کی فہرست سے نکال دیے گئے تھے تاہم سینیٹر صالح شاہ کی سربراہی میں قائم کی گئی سب کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میںگورنر نے بعد میں انہیں بحال کر دیا اور اب یہ منصوبے اے ڈی پی کا حصہ ہیں ۔کمیٹی کو منصوبوں کی تمام تر تفصیلات سے مفصل طور پر آگاہ کیا گیا۔سینیٹر صالح شاہ نے ان منصوبوں کی بحالی کیلئے کافی کوششیں کیں اور ہر فورم پر حکام کے ساتھ یہ مسئلہ اٹھایا تاکہ عوامی بھلائی کے ان منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر مشکلات کے شکار فاٹا کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹر ی فاٹا نے اس موقع پرکمیٹی کویقین دہانی کرائی کہ 28 فروری کی ایف ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں تمام ان منصوبوں کی دوبارہ منظوری دی جائے گی جو اے ڈی پی کی فہرست سے نکال دیے گئے تھے ۔سینیٹر ہلال الرحمن اور سینیٹر ہدایت اللہ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی اس ضمن میں کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اسی جوش اور لگن کے ساتھ فاٹا کی ترقی کیلئے کام کیا جائے گا۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے بتایا گیا کہ وفاقی کابینہ نے 2 مارچ 2017 کو فیصلہ کیا کہ فاٹا کے طلباء کیلئے تعلیم اور صحت کے اداروں میں دوسرے صوبوں میں کوٹہ دوگنا کیا جائے ۔اور خیبر پختونخو اہ کے ساتھ انضمام کے دس سال بعد تک جاری رکھا جائے حکام نے بتایا کہ یہ مسئلہ سرکاری اور نجی شعبہ میں کام کرنے والی یونیورسٹیوں کو بھیجا گیا جس میں 83 سرکاری یونیورسٹیوں اور 42 نجی شعبے کی یونیورسٹیوں نے جواب دیا جس کے مطابق 36 سرکاری اور 12 نجی شعبے کی جامعات نے فاٹا کے طلبا کیلئے موجودہ کوٹہ دوگنا کر دیا ہے جبکہ40 یونیورسٹیوں نے یہ بتایا ہے کہ وہاں اوپن میرٹ کے ذریعے داخلے ہوتے ہیں ۔تاہم اس مسئلے پر مزید پیش رفت کی گئی اور ایچ ای سی یونیورسٹیوں کے ساتھ اس ضمن میں رابطے میں ہے۔کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر محمد صالح شاہ ، ہدایت اللہ، سجاد حسین طوری کے علاوہ فاٹا سیکرٹریٹ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.