ریلوے نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے اور اب ہم بحالی ، ترقی اور جدت کے سفر کو رکنے نہیں دیں گے‘ خواجہ سعد رفیق

ہفتہ 24 فروری 2018 22:59

ریلوے نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے اور اب ہم بحالی ، ترقی اور جدت کے سفر ..
لاہور۔24 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء) وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ ریلوے افسران ادارے کو نئی صدی کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنے میں کردار ادا کریں۔ ریلوے نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے اور اب ہم بحالی ، ترقی اور جدت کے سفر کو رکنے نہیں دیں گے۔ خواجہ سعد رفیق آر ایچ کیو میں پاکستان ریلوے کے ڈویژنل افسران کی دوروزہ کُل پاکستان کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان ریلوے کے پاس تجربہ کار افسران کی کمی ہوتی جارہی ہے لہٰذا ریلوے افسران اپنی ایلومینائی کی تنظیم پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ افسران 60کی بجائے 65برس کی عمر تک خدمات سرانجام دیں تاکہ تجربہ کار افسران سے ریاست اور ادارے بھرپور فائدہ اٹھاسکیں۔

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفیق نے تمام ڈویژنل افسران کو ہدایت کی کہ وہ ریلوے میں گریڈ ایک سے سولہ تک ری سٹرکچرنگ کے کام میں بھرپور تعاون کریں تاکہ ری سٹرکچر نگ کو جنگی بنیادوں پر مکمل کیا جاسکے۔

انہوں نے اس موقع پر ریلوے حکام کو ہدایت کی کہ وہ ریلوے کی ڈویژنوں میں اضافے کے حوالے سے بھی تجاویز تیار کریں تاکہ ڈویژنل افسران پر کام کا بوجھ کم کیا جاسکے کہ آنے والے برسوں میں گوادر بھی ریلوے نیٹ ورک کا حصہ بن چکا ہوگاجس کے لیے گوادر میں زمین کا حصول مکمل کرلیا گیاہے۔ انہوں نے ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ کی ری سٹرکچرنگ اور ڈائریکٹوریٹ جنرل میں تبدیلی کرنے کاکام بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ محنت اور دیانت کے ساتھ کام کرنے والے افسران اور کارکن ادارے کا قابل فخراثاثہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :