لاہور قلندرز کی شرمناک کارگردگی کا سلسلہ جاری

شاندار آغاز کے بعد پھر سے دیکھتے ہی دیکھتے آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 24 فروری 2018 21:51

لاہور قلندرز کی شرمناک کارگردگی کا سلسلہ جاری
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 فروری2018ء) لاہور قلندرز کی شرمناک کارگردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان اہم میچ دبئی میں کھیلا جا رہا ہے۔ دونوں ٹیمیں اپنے افتتاحی میچوں میں شکست کا شکار ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ اس میچ میں بھی لاہور قلندرز نے شرمناک کارگردگی کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ شاندار آغاز کے بعد پھر سے دیکھتے ہی دیکھتے لاہور قلندرز کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ لاہور قلندرز کے اوپنرز برینڈن میکولم اور نرائن نے 46 رنز کا شاندار آغاز دیا۔ تاہم پھر 83 رنز تک آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ عمر اکمل ایک مرتبہ مایوس کن کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

متعلقہ عنوان :