پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے تحت اسلام آباد یونائٹیڈ کے خلاف شاندار کامیابی پر پشاور زلمی کی پوری ٹیم کو مبارکباد

ہفتہ 24 فروری 2018 22:53

پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے تحت اسلام آباد یونائٹیڈ کے خلاف شاندار ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے تحت اسلام آباد یونائٹیڈ کے خلاف شاندار کامیابی پر پشاور زلمی کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا اور34 رنز سے مخالف ٹیم کو شکست دینے پر مبارکباد پیش کی ۔ پرویز خٹک نے اُمید ظاہر کی کہ کھلاڑی آئندہ بھی دلجمعی کے ساتھ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور پی ایس ایل کی دفاعی چمپئن پشاور زلمی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے گی ۔