آئندہ انتخابات میں کراچی سے کشمور تک سندھ کے عوام پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ساتھ دیں گے۔ سینٹر مشاہد اللہ خان

ہفتہ 24 فروری 2018 22:53

آئندہ انتخابات میں کراچی سے کشمور تک سندھ کے عوام پاکستان مسلم لیگ(ن) ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء) وفاقی وزیر ماحولیات سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں کامیابی کے بعد سندھ کی ترقی اور خوشحالی ہماری حکومت کی سب سے پہلی ترجیح ہوگی، سندھ کے عوام نے ماضی میں جن قوتوں کو ووٹ دیا ان سے پوچھا جائے کہ انہوں نے کراچی حیدرآباد اندرون سندھ کے عوام کے لئے کیا کیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سینیٹر سلیم ضیاء، صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر، کھیل داس کوہستانی اور دیگر بھی موجود تھے۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ ہم سندھ کو لاہور پنجاب سے بھی زیادہ ترقی یافتہ بنائیں گے، ہم سندھ کے مستقبل سنواریں گے کراچی کو جو پیکیج وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے دیئے وہ سندھ کی حکمران جماعت پر صوبے کے عوام کا قرض ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بنگالیوں کے مسئلے پر ہمیشہ مسلم لیگ (ن) ہی آواز اٹھاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) پاکستان کی ترقی کا سفر رکنے نہیں دے گی اور اپنی شاندار خدمات کی وجہ سے آنے والے انتخابات میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کرے گی۔

متعلقہ عنوان :