ماحولیاتی تحفظ کیلئے مناسب اقدامات حکومت کی ذمہ داری ہے‘ سید نا صر حسین شاہ

ہفتہ 24 فروری 2018 22:53

ماحولیاتی تحفظ کیلئے مناسب اقدامات حکومت کی ذمہ داری ہے‘ سید نا صر ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء) صوبائی وزیر اطلاعات،محنت و ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ موسمی تبدیلوں کے پیش نظر ہمیں اپنے ماحولیاتی تحفظ کیلئے مناسب اقدامات کرنے ہوں گے، حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ ماحولیات کو بہتر بنانے اور موسمی تبدیلیوں کے پیش نظر ایسے ٹھوس اقدامات کریں تاکہ آنے والی نسل صاف اور بہتر ماحول میں زندگی بسر کر سکیں۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ با ت انہو ں نے ہفتہ کو مقامی ہو ٹل میں ’’کلائمنٹ چینج سمٹ 2018-‘‘ کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ماحولیات کی بہتری کیلئے ہمیں دیگر ذرائع کو بھی استعمال میں لانا ہوگا اور حکومت سندھ، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دسمبر 2019ء تک ایک مربوط و جامع توانائی پلان دیا ہے، بلاول بھٹو زرداری بھی اس اہم موضوع پر پہلے ہی ہدایات دے کر فوکس کیا ہے تاکہ ہماری آنے والی نسلیں ایک پر فضاء، آلودگی سے پاک صاف اور پرامن ماحول میں پروان چڑھیں اور موسمی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے نقصانات سے پہلے بھی تیاری کر کے دفاع کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج کی یہ سمٹ اہمیت کی حامل ہے اور آرگنائزر کراچی گرامر اسکول کے طلبہ و طالبات نے اپنے اسکول میں ماحولیات اور موسمی تبدیلیوں کے حوالے سے جو بھی اقدامات کئے ہیں وہ قابل تحسین ہیں جبکہ حکومت تمام ایسے اقدامات کو سراہتی ہے اور اپنا مکمل اور بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔ صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم نے کرا چی سمیت پور ے سندھ میں ماحولیات کی بہتری کیلئے اچھے اور ماحول دوست بسیں متعارف کرنے کا پروگرام ترتیب دیا ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ انسپیکشن کے ذر یعے ماحو ل دوست فضاء بنا نے کیلئے قوانین ترتیب دیئے ہیں تاکہ اس پر عملدرآمد کے ذریعے ہم اپنا مستقبل محفوظ اور صاف ستھرا بنا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پانی کی کمی کے مسائل ہیں اور اس سلسلے میں دریا اور سمندر میں آلودہ پانی کو روکنے کیلئے ٹریٹمنٹ پلانٹس کا منصوبہ ترتیب دیا ہے جو کہ دسمبر 2019ء تک مکمل ہو جائے گا اور مزید بہتری اور ترقیاتی منصوبے جاری ہیں جن سے مزید بہتری اور اچھے نتائج حاصل ہونگے۔ تقریب میں کلائنمٹ چینج انٹرو ڈکشن ڈاکیومنٹری دکھائی گئی، پینل ڈسکشن بھی منعقد کیا گیا جس میں ریا ض احمد وگن،یار محمد، ڈاکٹر حناء سعید بیگ، ڈاکٹر نزہت، عبد الجبار قاضی، ڈاکٹر زمان احمد، ڈاکٹر اعظم اکرام الحق، عبد الرشید نے حصہ لیا ۔

بعد ازاں صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے مختلف ایوارڈز بھی تقسیم کئے۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں گرین اسکول آف دی ائیر کراچی گرامر اسکول کی انچارج یاسمین زمان،توصیف، عارف حبیب، حسن محنتی، نصیر، ڈاکٹر احمد سلیم اختر، ڈاکٹر محبوب حسن نظامی اورڈاکٹر عیسیٰ احمد کو دیا گیا۔