آصف علی زرداری کا بینظیر بھٹو شہید کے سکیورٹی آفیسر توقیر کائرہ کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

ہفتہ 24 فروری 2018 22:53

آصف علی زرداری کا بینظیر بھٹو شہید کے سکیورٹی آفیسر توقیر کائرہ کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء) سابق صدر پاکستان اور صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے سکیورٹی آفیسر توقیر کائرہ کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

شہید توقیر کائرہ جو محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی حفاظت پر معمور تھے 27دسمبر کو لیاقت باغ راولپنڈی میں شہید ہوگئے تھے۔

آصف علی زرداری نے شہید توقیر کائرہ کی والدہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسی بہادر ماں کو سلام ہے جس نے توقیر کائرہ جیسے بہادر اور وفا کرنے والے بیٹے کو جنم دیا۔ آصف علی زرداری نے توقیر کائرہ کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں بھٹو خاندان اور پیپلزپارٹی آپ کے ساتھ شریک غم ہے ۔ انہوں نے مرحومہ کی مغفرت کے لئے دعا بھی کی۔