دعا کرتا ہوں اس ملک میں انتخابات وقت پر ہوجائیں۔ انتخابات کو روکنے کے لیے جو کھیل کھیلے جارہے ہیں،وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق

ہفتہ 24 فروری 2018 22:48

دعا کرتا ہوں اس ملک میں انتخابات وقت پر ہوجائیں۔ انتخابات کو روکنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2018ء) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میں دعا کرتا ہوں اس ملک میں انتخابات وقت پر ہوجائیں۔ انتخابات کو روکنے کے لیے جو کھیل کھیلے جارہے ہیں خدا کرے وہ ناکام ہوں وہ آج دوروزہ 63ویں پاکستان ریلوے اتھلیٹکس چیمپئن شپ کی تقسیمِ انعامات کی اختتامی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ خدا کرے پاکستان کے لوگوں کو ووٹ کے ذریعے اپنی قسمت کے فیصلے کا اختیار ملے۔

جوں جوں الیکشن قریب آرہا ہے دھول بھی اڑائی جارہی ہے اورچور چورکا شور بھی ڈالا جارہا ہے جوں جوں الیکشن قریب آئے گا یہ شور اونچا ہوتا جائے گا پاکستان کا ووٹر بھی میچیور ہے وہ دیکھتا ہے کہ کام کون کرتا ہے وہ پروپیگنڈے سے مرعوب نہیں ہوتا اور سیاستدانوں کی ویسے بھی قسمت میں یہ لکھا ہے کہ جو بھی جمہوریت کی بات کرے رول آف لاء کی بات کرے پارلیمنٹ سپرمیسی کی بات کرے انہیں غدار قرار دے دیا جائے انہیں چور یا ڈاکو قرار دیا جائے گا لیکن جو لوگ یہ قرار دیتے ہیں وہ فائنلی کامیاب نہیں ہوتے۔

(جاری ہے)

پھر بھی دوستوں کو سمجھ نہیں آتی وہ اپنا کام کرتے رہتے ہیں ہم اپنا کام کرتے رہتے ہیں جب ووٹ کا موقع آتا ہے تو لوگ اسی کو ووٹ دیتے ہیں جو آن گروانڈ کام کرتے ہیں۔دو روزہ اتھلیٹک چیمپئن شپ میں ملتان ڈویژن نے 288 پوائنٹس حاصل کرکے پہلی، لاہور ڈویژن نے 168 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ ورکشاپس ڈویژن نے 99 پوائنٹس حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

کراچی ڈویژن نے 35، سکھر ڈویژن 34،پشاور ڈویژن 6 اور راولپنڈی ڈویژن نے 3 پوائنٹس حاصل کئے۔ مجموعی طور پر سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرکے ورکشاپس ڈویژن نے جنرل ٹرافی جبکہ لاہور ڈویژن نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق جب ریلوے اسٹیڈیم پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ سپورٹس آفیسران اور آفیشلز سے تعارف کروایا گیا۔

تقریب انعامات سے قبل نائب صدر ریلوے سپورٹس بورڈ پروفیسر ڈاکٹر فرحان عبادت یار خان نے سالانہ رپورٹس پیش کی اور ریلوے سپورٹس بورڈ کے ساتھ تعاون پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے تمام آنے والے مہمانوں اور کھلاڑیوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ آخر میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ڈی ایس ورکشاپس ڈویژن سلمان صادق شیخ کو والٹن ٹرافی کے علاوہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :