معروف اینکر ارضیٰ خان اور ابھرتے ہوئے گلوکار ذیشان علی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

شادی کے موقع پر ارضٰی خان نے شوہر کے لیے گانا گا یا تو ذیشان علی نے بھی آفرین آفرین گا کر محبت کا اظہار کیا،ویڈیو وائرل ہو گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 24 فروری 2018 21:33

معروف اینکر ارضیٰ خان اور ابھرتے ہوئے گلوکار ذیشان علی شادی کے بندھن ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 24فروری2018ء ):معروف اینکر ارضیٰ خان اور ابھرتے ہوئے گلوکار ذیشان علی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔شادی کے موقع پر ارضٰی خان نے شوہر کے لیے گانا گا یا تو ذیشان علی نے بھی آفرین آفرین گا کر محبت کا اظہار کیا،ویڈیو وائرل ہو گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شادی ویسے ہی ایک پر مسرت موقع ہے اور ہر شخص کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ان حسین لمحوں کو مزید حسین تر بنائے اور ان لمحات کو یاد گار بنانے کا ہر بندے کا اپنا ہی ایک طریقہ ہوتا ہے۔

ایسا ہی کچھ انداز اپنایا معروف اینکر ارضیٰ خان اور ابھرتے ہوئے گلوکار ذیشان علی نے۔شادی کے موقع پر ارضٰی خان نے شوہر کے لیے گانا گا یا تو ذیشان علی نے بھی آفرین آفرین گا کر محبت کا اظہار کیا۔دونوں کی وڈیو وائرل ہو گئی۔مداحوں کی جانب سے دونوں کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا گیا۔یاد رہے کہ ارضیٰ خان اے آر وائے نیوز میں معروف اینکر ہیں جبکہ ذیشان علی ابھرتے ہوئے گلوکار ہیں۔ویڈیو ملاحظہ کریں۔