شینکہ گاؤں کے مسائل شہید کرنل شجاع خانزادہ کے ساتھ ملکر حل کئے‘ سوئی گیس جیسی قدرتی سہولت حلقہ کے کونے کونے تک پہنچا دی ہے‘

مسلم لیگ (ن) خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے وہ صرف مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہوئے‘ سابقہ دورمیں صرف ترقی کے دعوے کئے گئے تھے ہم نے عملی کام کر دکھایا ہے‘ 2018کے انتخابات میں اہلیان شینکہ مسلم لیگ (ن) کے امیداروں کو سپورٹ کرنے کیلئے کمر کس لیں وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کا سوئی گیس کے افتتاح کے بعد جلسہ عام سے خطاب

ہفتہ 24 فروری 2018 22:46

شینکہ گاؤں کے مسائل شہید کرنل شجاع خانزادہ کے ساتھ ملکر حل کئے‘ سوئی ..
کامرہ کینٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ شینکہ گاؤں کے مسائل شہید کرنل شجاع خانزادہ کے ساتھ ملکر حل کئے اب صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ کے ساتھ ملکر دیگر بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہے ہیں‘ سوئی گیس جیسی قدرتی سہولت حلقہ کے کونے کونے تک پہنچا دی ہے دیگر ترقیاتی کاموں کیلئے بھی 50لاکھ روپے کا اعلان کرتا ہوں‘ یونین کونسل جلالیہ کی95فیصد ترقیاتی منصوبے مکمل کر لئے گئے ہیں‘ مسلم لیگ (ن) خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے وہ صرف مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہوئے‘ سابقہ دورمیں صرف ترقی کے دعوے کئے گئے تھے ہم نے عملی کام کر دکھایا ہے‘ 2018کے انتخابات میں اہلیان شینکہ مسلم لیگ (ن) کے امیداروں کو سپورٹ کرنے کیلئے کمر کس لیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرو کے نواحی گاو،ْں شینکہ کی ڈھوک محمود آباد میں سوئی گیس کے افتتاح کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسہ سے چیئرمین بلدیہ اٹک شیخ ناصر محمود،چیئرمین یونین کونسل جلالیہ یاسر خان،صفدر خان ،حکمت خان نے بھی خطاب کیا۔ جلسہ کا اہتمام حکمت خان،طارق خان،شفقت خان،اقبال خان نے کیا تھا۔ جلسہ کے بعد شیخ آفتاب احمد بن یامین خان امریکہ پلٹ کی جانب سے ٹی پارٹی کی تقریب میں بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر شیخ سلمان سرور،یاسر خان،چیئرمین یو سی ملک مالہ طارق خان،چیئرمین یو سی نرتوپہ خطیب اختر،،ڈاکٹر اشرف بٹ،ملک فیاض خان،بنیامین خان،صدر اسحاق خان،شبیر خان،طلال بٹ،کونسلر سعید الرحمن،کونسلر حاجی احسان خان،سٹی صدر رفیق بھولا و دیگر ن لیگی کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو عوام کے دلوں سے نکالنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں‘ ملک میں لیڈر صرف محمد نواز شریف ہے جنہوں نے اقتدار میں آکر وطن عزیز کو بحرانوں سے نکالا ہے اور ترقی کے راستے پر گامزن کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں ترقی کے دعوے کئے گئے لیکن ہم نے ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا ہے‘ آج حلقہ کے کونے کونے میں سوئی گیس ،بجلی اور کارپٹ سڑکوں کے جھال ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اہلیان شینکہ کے مسائل پہلے بھی ہم نے ہی حل کئے تھے اب بھی شینکہ کے عوام کو سوئی گیس جیسی بنیادی سہولت فراہم کر دی گئی ہے جبکہ دیگر ترقیاتی کاموں کیلئے 50لاکھ کی گرانٹ کا بھی اعلان کرتے ہیں‘ مارچ کے مہینے میں جو ترقیاتی کام تاخیر کا شکار ہیں انکو بھی شروع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام محمد نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ ترقی کا سفر جاری و ساری رہے ۔