پشاور،محکمہ جنگلات کے ترجمان نے جنگ و جیو گروپ کی جانب سے خیبر پختونخوا کے بلین ٹری سونامی کے حوالے سے بے جا تنقید اور کرپشن کے بونڈے الزامات پرریذیڈنٹ ایڈیٹر کو مراسلے کے ذریعے آگاہ کیا

ہفتہ 24 فروری 2018 22:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2018ء) خیبر پختونخوا کے محکمہ جنگلات کے ترجمان نے جنگ و جیو گروپ کی جانب سے خیبر پختونخوا کے بلین ٹری سونامی کے حوالے سے بے جا تنقید اور کرپشن کے بونڈے الزامات پر جنگ و جیو گروپ کو چیلنج کرتے ہوئے اس کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر کو ایک مراسلے کے ذریعے آگاہ کیا ہے جس میں ذکر کردہ کم قیمت پر پودوں کی خریداری میں آگاہی مانگی گئی ہے ترجمان نے کہا ہے کہ جنگ و جیو گروپ محکمہ جنگلات کو ایک کروڑ پودے مہیا کرے جس کی ادائیگی اسی وقت کر دی جائے گی ۔

ترجمان کامزید کہنا ہے کہ خبروں میں بتائی گئی قیمت کے پودے صوبے میں کہیں دستیاب نہیں اوراس سلسلے میں اگر محکمہ جنگلات کو خبروں میں بتائی گئی قیمت پر ایک کروڑ پودے مہیا کرے یا متعلقہ نرسری کی نشاندگی کرے تو محکمہ جنگلات کا انتظامیہ ان کا ممنوں ہو گا ۔

(جاری ہے)

ترجمان کا کہنا ہے کہ جنگ و جیوگروپ نے خبروں میں چلغوزے اور اکیشیاء گلارکہ پودوں کی قیمت تین اور پانچ روپے بتائی ہے اور حالیہ سیزن ڈی آئی خان سے چترال تک ان پودوں کی کاشت کے لئے انتہائی موزوں ہے اور یہ کہ محکمہ جنگلات بتائی گئی قیمت پر ان پودوں کی خریدارای کے لئے تیارہے ۔

ترجمان نے کہا ہے کہ جنگ اور جیو گروپ سے درخواست کی جاتی ہے کہ بے جا تنقید کی بجائے محکمہ جنگلات کے ساتھ تعاون کرے تاکہ اس کی بروقت کاشت کرکے صوبے کو سرسبز اور شاداب بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :