پیپلزپارٹی قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے فلسفے پر عمل پیرا ہے، آصف زرداری

ہم سب محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے نقش قدم پر چل کر ایسے معاشرے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیںجہاں امن، روشنی اور خوشحالی ہو، پیپلزپارٹی ضلع راولپنڈی کے عہدیداروں سے خطاب

ہفتہ 24 فروری 2018 22:35

پیپلزپارٹی قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے فلسفے پر عمل پیرا ہے، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2018ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے فلسفے پر عمل پیراء ہے۔ ہم سب محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے نقش قدم پر چل کر ایسے معاشرے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیںجہاں امن، روشنی اور خوشحالی ہو۔

ہفتہ کے روز زرداری ہائوس اسلام آباد میں پیپلزپارٹی ضلع راولپنڈی کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ 2013ء کے انتخابات میں ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے تھے۔ آر اوز نے انتخابات چرائے اور نواز شریف اقتدار میں آئے مگر اب ایسے حالات نہیں جو 2013ء میں تھے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے لئے بے شمار رکاوٹیں پیدا کی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری میدان میں آچکے ہیں۔

ہم سب مل کر محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے خوابوں کی تعبیر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد خارجہ پالیسی محترمہ بینظیر بھٹو کا فلسفہ تھا۔ خواتین کو بااختیار بنانا ان کا مشن تھا۔ کچلے ہوئے طبقات کو طاقتور بنانا شہید بی بی کا پروگرام تھا۔ان کی نظر میں ملک کا ہر بیٹا بلاول اور بیٹی بختاور تھیں۔ بلاول بھٹو زرداری اور میرا مشن بھی یہی ہے کہ ملک کو غربت، بیروزگاری اور جہالت سے پاک کیا جائے۔

آصف علی زرداری نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے کہا کہ وہ بلاول بھٹو کے سفیر بن کر ہر نوجوان کو یہ پیغام پہنچائیں کہ بلاول بھٹو زرداری آپ کے بہترین اور روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے قائد نے 1973ء کا آئین بنایا تھا، قائدعوام کے ایک کارکن نے صدر مملکت بننے کے بعد 1973ء کے آئین کو اصل صورت میں بحال کرکے صوبوں خود مختاری دے کر قائد عوام کے وعدے کو پورا کیا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی جب اقتدار میں آتی ہے تو ریاست کے ثمرات عوام تک پہنچتے ہیں۔ نوجوانوں کو روگار ملنے کی امید ہوتی ہے، مہنگائی کنٹرول میں رہتی ہے۔ پیپلزپارٹی کے کارکن عوا م کے مسائل حؒ کرنے کے لئے دن رات کام کرتے ہیں مگر جب پیپلزپارٹی حکومت میں نہیں ہوتی تو عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا، مہنگائی قابو سے باہر ہو جاتی ہے اور نوجوانوں کے لئے روزگار کے دروازے بند کر دئیے جاتے ہیں۔ آصف علی زرداری نے ہدایت کی کہ آج سے ہی انتخابی مہم شروع کر دیں، اپنے اپنے محاذ پر ڈٹ جائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔طارق ورک