نقیب اللہ قتل، 16 پولیس اہلکاروں کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش

ہفتہ 24 فروری 2018 22:35

نقیب اللہ قتل، 16 پولیس اہلکاروں کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2018ء) نقیب اللہ جعلی مقابلہ کیس میں 16 پولیس اہلکاروں کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے،ذرائع کے مطابق سفارش ایڈیشنل آئی جی آفتاب پٹھان کی جانب سے سیکرٹری داخلہ کوکی گئی،اس حوالے سے آفتاب پٹھان نے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھا،خط کے مطابق راؤ انوار کا نام پہلے ہی ای سی ایل پر ہے، دیگر کے نام بھی ڈالے جائیں،نقیب محسود قتل کیس، رخط کے مطابق جن اہلکاروں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے ان میں امان اللہ مروت، انارخان، گداحسین، خیر محمد، احسان اللہ مروت، علی اکبر، صداقت شاہ، فیصل محمود، عامر شریف، رئیس عباس، محسن عباس، راجہ شمیم، عمران کاظمی، رانا ریاض اور شعیب شامل ہیں،ذرائع کے مطابق یہ اہلکار کراچی سے پنجاب پہنچے ہیں تاہم ملک سے باہر نہیں جاسکے،پولیس کے مطابق واردات کے ملزم اورنگزیب خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ایس ایچ او امان اللہ مروت کا بھائی فرار ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان نے نقیب قتل کیس کے ملزم ایس ایچ او شعیب شوٹر کو لاہور فرار کرایا۔

متعلقہ عنوان :