نوشہروفیروز میں پیپلز پارٹی کو بڑا دھجکہ،درگاہ مجاہد آباد کا گادی نشین ہزاروں مریدوںاور برادری کے ہمرا این پی پی میں شامل

ہفتہ 24 فروری 2018 22:31

نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2018ء) نوشہروفیروز میں پاکستان پیپلز پارٹی کو بڑا دھجکہ،درگاہ مجاہد آباد کا گادی نشین ہزاروں مریدوںاور برادری سمیت پی، پی ،پی کو چھوڑ کر این، پی،پی میں شامل ہوگئے،ضلع کی معروف درگاہ کے گادی نشین نے یہ اعلان ایک جلسہ عام میں ممبر سندھ اسمبلی غلام رسول عرف عاقب جتوئی کی موجودگی میں کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پی،پی،پی نے سندھ اور سندھیوں سے زیادتی اور نااصافی کی کوئی کثرنہیں چھوڑی ہے ،کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے ،سندھ کیمعیشت تباہ کردی ہے، گنا،کپاس، دھان کے کاشتکاروں کو تباہ و برباد کرکے آڑھتیوں کے رحم کو کرم پر چھوڑ دیا ہے ،اس موقع پر سید موج علی شاہ ،زاہد رند،ڈاکٹر کاشف مصطفی، سرور آرائیں،معروف پیرزادہ،شاہ بیگ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :