مشاہد اللہ خان آنکھوں سے چشمہ اتار کر کراچی کا دورہ کریں تو سندھ حکومت کے کئے ہوئے ترقیاتی کام آپ کو نظر آئینگی ،

صوبائی وزیر قانون و جیل خانہ جات ضیاء الحسن لنجار کا بیان

ہفتہ 24 فروری 2018 22:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2018ء) سندھ کے وزیر قانون و جیل خانہ جات ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ مشاہد اللہ خان آنکھوں سے چشمہ اتار کر کراچی کا دورہ کریں تاکہ سندھ حکومت کیے کئے ہوئے ترقیاتی کام آپ کو نظر آئیں.ان خیالات کا اظہار انہوں نے مریم نواز اور مشاہداللہ خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا. انہوں نے کہا کہ شیر نے سب کو زخمی کرنے کی کوشش کی پر خود ہی شکار ہوگیا, نواز شریف نے ضیاء الحق کی پیروی کی جس کی وجہ سے وہ وزارت سے آئوٹ ہوگئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ن لیگی رہنمائون نے جھوٹ کی پی ایچ ڈی کی ہوئی ہیں,کچھ ماہ پہلے ن لیگ نے نیب کو اپنا سیاسی دفتر بنایا ہوا تھا,اب جب نیب چورون کے پیچھے پڑا ہے تو شیر رو رہا ہی,عدلیہ اپنے سھی فیصلے کر رہی ہی, نواز شریف کو اس کے گناہ کی سزا ملی ہی, وفاق نے موجودہ وقت میں سندہ میں ایک بھی منصوبا شروع نہیں کیا. وزیر قانون نے کہا کہ مشاہداللہ صاحب آپ نے سھی کہا کہ سارے ادارے نواز شریف نے گروی رکھ دیے ہیں,اب نواز شریف اور مریم نواز کی جیل جانے کی باری ہی. انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے عوام سے جھوٹے دعوے کرنے والے آج گلی گلی میں رو رہے ہیں,ن لیگ کی حکومت جب بھی آتی ہے تو سندھ کا بجیٹ لاھور پر خرچ کیا جاتا ہے۔