بہت کوششوں کے باوجود را انوار کا سراغ نہیں ملا، آئی جی سندھ

عدالت کو بتادیا کہ واٹس ایپ کال ٹریس نہیں ہوتی اس لیے رائو انوار ٹریس نہ ہوسکا، اے ڈی خواجہ

ہفتہ 24 فروری 2018 22:28

بہت کوششوں کے باوجود را انوار کا سراغ نہیں ملا، آئی جی سندھ
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ رائو انوار کو ڈھونڈنے کی بہت کوشش کی لیکن تاحال کوئی سراغ نہیں مل۔عدالت کو آگاہ کردیا ہے کہ واٹس ایپ کال ٹریس نہیں ہوتی اس لیے رائو انوار ٹریس نہیں ہوسکا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوحیدر آباد پولیس ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ کیوکیشن کراٹے چیمپئن شپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ رائو انوار کی گرفتاری پولیس کا کام ہے اور یہ حقیقت ہے کہ پولیس ابھی تک اسے گرفتار نہیں کرپائی، رائو انوار کو ڈھونڈنے کے تمام طریقے استعمال کرلیے لیکن تاحال کوئی سراغ نہیں ملا، عدالت کو بتادیا ہے کہ واٹس ایپ کال ٹریس نہیں ہوتی اس لیے وہ ٹریس نہیں ہوسکا۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ سندھ پولیس کے کمانڈر کی حیثیت سے کہتا ہوں کہ سندھ پولیس ایک بینر تلے متحد ہے جہاں پر بھی پولیس نے زیادتی کی تو ایسے افسر کے خلاف کارروائی ہوگی، سکھر اور کراچی میں پولیس افسران کے خلاف مقدمات بھی درج ہوئے ہیں اگر رائو انوار کے خلاف کوئی اور بھی شکایت آئی تو اس کی بھی ضرور تحقیقات ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :