پی ایس ایل کرکٹ ، سٹہ بازی عروج پر پولیس نے 3بکیوں کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 24 فروری 2018 22:26

پی ایس ایل کرکٹ ، سٹہ بازی عروج پر پولیس نے 3بکیوں کو گرفتار کرلیا
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2018ء) پی ایس ایل کرکٹ ، سٹہ بازی عروج پر ، پولیس نے کاروائی کر کے تین کرکٹ بکی گرفتار کر لئے تفصیلات کے مطابق دبئی میں پاکستان انٹر نیشنل لیگ کے زیر اہتمام ہونے والے کرکٹ ٹورنامنٹ پر سکھر گرد نواح میں سٹہ بازی عروج پر پہنچ گئی پرانا سکھر ، بھوسہ لائن ، نیو پنڈ ، وسپور محلہ ، تھرمل کالونی ، جناح چوک ، ریجنٹ محلہ سمیت شہر کے اکثر علاقوں میں یومیہ لاکھوں روپے کا جوا کھیلا جانے لگا دوسری جانب اے ایس پی سٹی نے اے سیکشن تھانے کی حد میں کاروائی کرکے جوا چلانے والے تین بکی کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق حامد، فہیم اور صالح رشید کو گرفتار کرکے اکے خلاف جواایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے گرفتار افراد کے قبضے سے بکنگ کی بکس تین موبائل فونز ، نقدی بھی برآمد کی گئی ہے ۔