جمہوریت کی جڑیں کھوکھلی کی جا رہیں،راشد محمود سومرو

ہفتہ 24 فروری 2018 22:26

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2018ء) جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ جمہوریت کی جڑیں کھوکھلی کی جا رہی ہے جمہوریت اور عوام طاقت کا سر چشمہ ہے کا نعرہ لگانے والے منافقانہ خاموش اختیار کئے ہوئے ہیں پی پی لیڈروں کی مفاہمتی پالیسی جمہوریت کیلئے نہیں اقتدار کیلئے تھی ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے سکھر میں جے یو آئی کے صوبائی دفتر کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کے موقع پر کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انکے ہمراہ مفتی سعود افضل ہالیجوی ، مولانا عبدالحق میر ، مفتی قمر الدین ملانو، مولانا عبدالغفور بھٹو و دیگر موجود تھے علامہ راشد محمود سومرو کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں عالمی ایجنڈے کے تحت سیاسی انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تحریک انصاف اور انصاف والوں کا گٹھ جوڑ اثر دیکھا رہا ہے مانیکا کی نہیں یہ سب مونیکا کی کرامت ہیں زرداری جمہوریت کا چمپئین ہے تو جمہوریت کا اللہ ہی حافظ ہے سب سے بڑا کرپٹ زرادری ہے اسکی کرپشن کسی کو نظر نہیں آرہی ہے زبردستی یہودی ایجنڈوں کو مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے راشد محمود سومرو نے مزید کہا کہ عمران خان اب داڑھی اور پگڑی رکھ کر بھی اپنی گرتی ہوئی ساکھ بچا نہیں سکتے لوگ ان کا اصل چہرہ پہچان چکے ہیں ان کا وزیر اعظم بننے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیںہوگا ۔

متعلقہ عنوان :