نقیب قتل کیس، مرکزی ملزم شعیب شوٹر کو فرار کرانے کا مقدمہ درج

ہفتہ 24 فروری 2018 22:21

نقیب قتل کیس، مرکزی ملزم شعیب شوٹر کو فرار کرانے کا مقدمہ درج
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2018ء) نقیب اللہ محسود قتل کیس کے مرکزی ملزم سابق ایس ایچ او شعیب شوٹر کو فرار کرانے کا مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ایس ایس پی ملیر عدیل چانڈیو کے مطابق ایف آئی اار نمبر 32/18 زیر دفعہ 216 گلشن معمار تھانے میں درج کی گئی، جس کے تحت واردات کے مرکزی ملزم اورنگزیب خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ سابق ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاون امان اللہ مروت کے بھائی اے ایس آئی احسان اللہ مروت فرار ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان نے نقیب قتل کیس کے ملزم ایس ایچ او شعیب احمد شیخ عرف شعیب شوٹر اور اے ایس آئی احسان اللہ مروت کو کراچی میں پناہ دی اور پھر لاہور فرار کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم شعیب شوٹر اور احسان اللہ مروت کو کراچی سے حیدر آباد لے گئے، اور وہاں سے ٹرین میں سوار کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ امان اللہ مروت کا بھائی اے ایس آئی احسان اللہ مروت جعلی پولیس مقابلے کے مقدمے میں بھی مفرور ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری جنجھال گوٹھ سے عمل میں آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :